پشاور ، پولیس یونیفارم میں پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونیوالا مسلح ملزم گرفتار

ہم نیوز  |  Feb 08, 2024

پشاور میں پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے مسلح ملزم کو  گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کو  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 179 سے گرفتار کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزم پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا تھا۔ ملزم کو تھانہ ٹاؤن منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

الیکشن ڈیوٹی سے انکار، خاتون ٹیچر کے وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ عام انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا سمیت متعدد شہروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More