موبائل سروس کھولنے سے دہشتگردی کا واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ چیف الیکشن کمشنر

ہم نیوز  |  Feb 08, 2024

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ موبائل سروس معطلی کی خبریں میڈیا پر دیکھیں، امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی موبائل سروسز کی معطلی سے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگرد کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا۔

سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے۔ سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔

ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

انہوں نے واضح کیا کہ وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز سے متعلق کوئی ہدایات نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ عام انتخابات 2024 کے حوالے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More