انٹرنیٹ سروس بند کرکے دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ، مصطفیٰ نواز کھوکھر

ہم نیوز  |  Feb 08, 2024

عام انتخابات کیلئے پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ سروس کی معطلی پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔

این اے 47 اسلام آباد سے انتخابی امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے الزام عائد کیا ہے کہ آج الیکشن کےموقع پر انٹر نیٹ سروس معطل کرکے دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملک میں قانون کی بالادستی نہیں رہی ،مصطفیٰ نواز کھوکھر

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے ، امیدواروں کا پولنگ ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ منقطع کرنا زیادتی ہے، دھونس اور دھاندلی والے الیکشن قبول نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More