انتخابات سے ایک روز قبل نئے مال سال کا بجٹ شیڈول جاری

ہم نیوز  |  Feb 08, 2024

کراچی: عام انتخابات سے ایک روز قبل وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے انتخابات سے ایک روز قبل آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بجٹ شیڈول کے مطابق تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024 کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت

سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے، بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کرانے اور بجٹ جائزہ کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ سے 5 اپریل کے دوران منعقد کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More