انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں، شبر زیدی

ہم نیوز  |  Feb 07, 2024

ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ اگر معیشت بہتر ہو تو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔

ایک بار پھر پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، نواز شریف

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی معاشی پالیسی سے متاثر نہیں تھا، نگران حکومت نے صحیح اقدامات کیے ہیں اور نگران حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم سخت فیصلے نہیں کررہے تھے، روپیہ مستحکم نہیں کرسکے تھے، ہم نے نہ افغان ٹریڈ پر اور نہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دعا کریں یہ لوگ آکر دوبارہ معیشت کو خراب نہ کردیں، انتخابی مہم میں عوام سے وعدے کرنے والوں کو پتا ہے وہ پورے نہیں کرسکیں گے، انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More