ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی وصولی اور سماعت کا شیڈول جاری

ہم نیوز  |  Feb 07, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی وصولی اور سماعت کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ 10 اور 11 فروری کو کھلا رہے گا، دوبارہ گنتی کی درخواستیں صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 تک وصول کی جائیں گی جبکہ درخواستوں پر سماعت 10 اور 11 فروری بروز ہفتہ اور اتوار کو بھی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی ہدایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اصل درخواست کے ساتھ 8 کاپیاں بھی مکمل تفصیل کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔

حکومت الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کریگی، پی ٹی اے کی وضاحت

درخواست دہندہ سافٹ کاپی پی ڈی ایف فارمیٹ میں مہیا کرے گا جبکہ درخواست دہندگان تمام ثبوت بھی یو ایس بی میں دیں گے۔ ہر درخواست دہندہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی بھی منسلک کرے گا۔

درخواست دہندہ اپنا پتہ، رابطہ نمبر اور مدعاعلیہان کے کوائف بھی دے گا، وکیل کے ذریعے درخواست دائر کرنے پر وکالت نامہ لف کرنا ہوگا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر موصول درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More