روس، تیل اور گیس کے شعبے کی آمدنی میں جنوری کے دوران سالانہ بنیاد پر 58 فیصد اضافہ

اے پی پی  |  Feb 07, 2024

ماسکو۔7فروری (اے پی پی):روس میں تیل اور گیس کے شعبے کی آمدنی جنوری میں 58 فیصد بڑھ کر 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

تاس کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک کے تیل اور گیس کے شعبے سے آمدنی جنوری 2024 میں 675 ارب روبل ( 7 ارب 40 کروڑ ڈالر) تھی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 58.7 فیصد زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ روسی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

دریں اثنا، روس کے غیر تیل اور گیس کے وفاقی بجٹ کی آمدنی جنوری میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 84.8 فیصد بڑھ کر 1.721 ٹریلین روبل (18.9 ارب ڈالر ) تک پہنچ گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More