انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے ملک میں 5 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات

ہم نیوز  |  Feb 07, 2024

انتخابات 2024 کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے پانچ لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں کوئیک رسپانس فورس کے 1 لاکھ 6942 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، 23 ہزار 940 سکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے 1 لاکھ 30 ہزار 882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں پولیس کے 4 لاکھ 65 ہزار 736 اہلکاربھی تعینات ہونگے۔

ہری پور، عمر ایوب اور اکبر ایوب کے انتخابی نشان والے بینرز تبدیل

آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 5 لاکھ 96 ہزار 618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 2 لاکھ 16ہزار اہلکار، سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More