اقوام متحدہ کی تشویش مسترد ، انتخابی عمل میں شکایت کی صورت میں داخلی قانونی حل موجود ہیں ، پاکستان

ہم نیوز  |  Feb 07, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق تشویش کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے انتخابات پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں داخلی قانونی حل موجود ہیں۔

پاکستانی معیشت کو150 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے اور ان کی ضمانت ملک کے قوانین اور آئین میں دی گئی ہے۔ ہمارا عدالتی نظام مقدمات کی منصفانہ سماعت اور مناسب عمل فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے انتخابی قوانین کے مطابق 8 فروری کو انتخابات کے لیے سکیورٹی پلانز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پاکستان  جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

عام انتخابات 2024: پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان میں پارلیمانی انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے خلاف تشدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More