این اے 47 اسلام آباد میں مضبوط امیدواروں کے درمیان بڑا مقابلہ

ہم نیوز  |  Feb 07, 2024

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 47 میں مضبوط امیدواروں کے درمیان ٹکر کا مقابلہ ہے۔

این اے 47 میں مصطفی نواز کھوکھر، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ شعیب شاہین، مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری، پیپلز پارٹی کے سبط بخاری اور جماعت اسلامی کے کاشف چوہدری آمنے سامنے ہیں۔

طارق فضل چوہدری گلی گلی مہم چلا رہے ہیں تو پیپلز پارٹی کے سبط بخاری بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ مصطفی نواز کھوکھر این اے 48 اور 47 میں آزاد امیدوار کے طور پر لڑ رہے ہیں، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ شعیب شاہین بھی دیہی اور شہری علاقوں میں اپنی انتخابی مہم زور و شورسے چلا رہے ہیں۔

این اے 118 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ

جماعت اسلامی کے امیدوار کاشف چوہدری بھی اپنی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 میں کل37 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

اسلام آباد کے اس حلقے کی مجموعی آبادی 8 لاکھ 692 ہے، جبکہ 4 لاکھ 33 ہزار 200 ووٹرز ہیں، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 175 اور خواتین ووٹرز 2 لاکھ 6 ہزار 25 ہیں، حلقے میں 387 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More