شیر افضل مروت کا الیکشن سے قبل نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج

ہم نیوز  |  Feb 07, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو چیلنج کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیر افضل مروت نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘میں نواز شریف کو پشتو میں مباحثے کی دعوت دیتا ہوں۔’

خیال رہے کہ لیگی قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے ایک جلسے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں بہت زبردست پشتو بولتا ہوں۔’

I invite Nawaz Sharif for a debate in Pushto! pic.twitter.com/kKsLXTTIKD

— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 5, 2024

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت قومی اسمبلی کی نشست این اے 41 لکی مروت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More