آزاد امیدوار پرویز خٹک کا خاندان کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 06, 2024

خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ سے آزاد امیدوار پرویز خٹک نے اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پی کے 29 شانگلہ IIکیلئے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار امیدوار زین اللہ خان اور پی کے 30 شانگلہ III کے لیے آزاد امیدوار پرویز خٹک نے اپنے اہل خانہ اور کارکنوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے این اے 11 کے امیدوار سید فرین خان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

این اے 223: ٹکر کا مقابلہ ، کس کا پلڑہ بھاری؟

ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران سید فرین کا کہنا تھا کہ موقع پرست ہمیشہ خالی نعروں سے شانگلہ کے عوام کو دھوکا دیتے رہے ہیں ، جس کے باعث ترقی کے کام جس طرح ہونا چاہیے تھا نہیں ہو سکا ہے۔

این اے 155لودھراں، عفت طاہرہ سومرو کا جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان

انکا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ 8 فروری کو الیکشن والے دن ہوائی جہاز کے نشان پر مہر لگائیں ، اور یہ نشست شانگلہ کے عوام کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے تحفہ ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More