اے سی سی ٹی-20 چیلنجر کپ : سعودی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

اردو نیوز  |  Feb 06, 2024

بینکاک میں کھیلے جانے والے اے سی سی ٹی-20 چیلنجر کرکٹ کپ میں پیر کو سعودی عرب کی ٹیم نے انڈونیشیا کو 82 رنز سے شکست دے دی۔

عرب نیوز کے مطابق گرینز ٹیم نے گروپ اے میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر کے چیلنجر کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اے سی سی چیلنجر کپ کا فائنل اتوار 11 فروری کو ہو گا۔ فوٹو انسٹاگرامانڈویشیا کے خلاف سعودی ٹیم نے گروپ اے کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

عبدالوحید نے فیصل خان کے ساتھ مل کر شاندار اننگز کا آغاز کیا، عبدالوحید  2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 32 رنز بنا کر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

اوپنر فیصل خان نے 35 گیندوں پر ففٹی مکمل کی، انہوں نے مجموعی طور پر 60 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، شاندار بیٹنگ پر فیصل خان  پلیئر آف دی میچ رہے۔

ون ڈاؤن آنے والے ظہیر محمد صرف 5 رنز بنا کر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد وقار الحسن، منان علی اور وجہیہ الحسن نے آخری پانچ اوورز میں 61 رنز بنائے۔

وقار الحسن 33 بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ  منان علی 18 اور  وجہیہ الحسن 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

گرینز ٹیم نے گروپ اے میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ فوٹو ایکس (سعودی کرکٹ)سعودی عرب نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 185 رنز بنائے جس میں 14 رنز فاضل شامل تھے۔

انڈونیشیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر گیدے درما نے 35 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

186 رنز کے ہدف کے لیے انڈونیشیا نے تجربہ کار اوپنر پدمارکر سروے کے ساتھ انجار تیدروس کو میدان میں اتارا لیکن سعودی ٹیم کے بولر عاطف الرحمان نے پدمارکر کو صرف ایک ہی رن بنانے دیا، انجار 10 رنز بنا کر کپتان ہشام شیخ کا شکار ہوئے۔

 انڈونیشیا سے مقابلے میں 82 رنز سے میچ جیت لیا۔ فوٹو ایکس(سعودی کرکٹ)انڈونیشیا کی ٹیم کو اننگز کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا رہا جب دسویں اوور میں 26 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

انڈونیشیا کے دیگر بلے بازوں میں گیدے آرتا 11، کپتان کیدکےگیمنٹیکا 7، کربواسنکر 27 اور احمد رمدونی 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شاہ زیب نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے پہلے اوور میں فرڈیننڈو بنونیک کو صفر پر بولڈ کر دیا۔ انڈونیشیا کی ٹیم ابتدائی چھ اوورز میں تین وکٹوں پر20 رنز بنا سکی۔

میچ کے اختتام پرانڈونیشیا کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا سکی۔

سعودی ٹیم نے ٹاس جیت کر چار وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔ فوٹو ایکس(سعودی کرکٹ)سعودی ٹیم کے کپتان ہشام شیخ نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، اشتیاق احمد اور شاہ زیب نے 2،2 جب کہ عاطف الرحمان اور عبدالوحید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سعودی ٹیم نے گروپ اے کے تیسرے اور آخری میچ میں 82 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

ٹورنامٹ کے سیمی فائنل میں سعودی ٹیم کا مقابلہ گروپ بی سے دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم سے جمعہ 9 فروری کو ہو گا، ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 11 فروری کو ہو گا۔

 

سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More