خضدار اور گر و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

ہم نیوز  |  Feb 06, 2024

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.4 اور گہرائی 24 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

فلپائن کے ساحل کے قریب بحر الکاہل میں 6.7 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے جس کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی اور مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More