بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

ہم نیوز  |  Feb 06, 2024

توشہ خانہ کیس میں سزا پانے والی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ 

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے درخواست میں کہا کہ دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More