اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی

ہم نیوز  |  Feb 06, 2024

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی، گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری یکم جنوری سے دی گئی ہے۔

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 35.13 فیصد اضافہ منظور کیا گیا جبکہ سندھ،بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 8.57 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کر دی

سوئی ناردرن نے ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھاکر نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی ہے۔

اوگرا نے سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن منظوری کے لئے اوگرا نے وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے، منظوری کے بعد اوگرا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More