بچے پیدا کرنے کو ہی پیشہ بنالیا اور ۔۔ 19 بچوں کی ماں کو حکومت کتنا پیسہ دیتی ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 06, 2024

کولمبیا کی خاتون نے حکومت کی جانب سے ماہانہ خطیر معاوضہ ملنے کی وجہ سے 19 بچوں کے بعد 20 ویں بار ماں بننے کی تیاری کرلی۔

کولمبیا کی 39 سالہ خاتون مارتھا اپنے بچوں کی بدولت حکومت سے پیسے وصول کر رہی ہیں، 19 بچوں کی ماں کے ہاں جلد بیسویں بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے برطانوی حکومت نے ان کا ماہانہ خرچہ بھی باندھ دیا۔

کولمبیا کی 39 سالہ خاتون کو ہر ماہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے ملتے ہیں، سب سے بڑے بچے کے لیے تقریبا 21 ہزار اور سب سے چھوٹے بچے کے لیے 8 ہزار روپے ملتے ہیںجبکہ مارتھا کے پڑوسی اور چرچ بھی مدد کرتا ہے۔

مارتھا نے بتایا کہ برطانوی حکومت بچوں کی کفالت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ہر بچے کی ایک مخصوص رقم مختص ہے، جو کہ مجھے مزید بچے پیدا کرنے کا جذبہ دیتی ہے۔

مارتھا کا کہنا ہے کہ بچے پیدا کرنے کو کاروبار کے طور پر دیکھتی ہیں، وہ مزید بچے پیدا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، وہ اس وقت تک بچے پیدا کرتی رہیں گی، جب تک ان کا جسم اجازت دیتا رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More