پیسہ اور طاقت سب کچھ نہیں ہوتا۔۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کونسی سنگین بیماری کا شکار ہوگئے؟ شاہی خاندان میں تہلکہ مچ گیا

ہماری ویب  |  Feb 06, 2024

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کینسر کا شکار ہوگئے، شاہی محل بکنگھم پیلس نے شاہ چارلس کے مرض اورعلاج کی تصدیق کردی، بادشاہ کے سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شاہی خاندان میں تہلکہ مچ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی محل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس کو کینسر کی تشخیص پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ بادشاہ میں کس قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

شاہ چارلس کو علاج کی وجہ سے عوامی فرائض ملتوی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور دورانِ علاج ملکہ کمیلا، ولی عہد شہزادہ ولیم ان کی جگہ ذمہ داریاں ادا کریں گے تاہم بادشاہ ہفتہ وار شیڈول کے تحت وزیر اعظم رشی سنک سے ملتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شاہ چارلس پروسٹیٹ کے آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق عمر رسیدہ افراد میں پروسٹیٹ کا بڑھ جانا معمول کی بیماری ہے، شاہ چارلس کوگزشتہ ٹیسٹ کے دوران پروسٹیٹ بڑھ جانے کا انکشاف ہوا تھا جبکہ پروسٹیٹ کے علاج کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More