سجاول اور سیہون میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر 300 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری

ہم نیوز  |  Feb 06, 2024

سجاول اور سیہون میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

سجاول کے حلقے پی ایس 74 سے انتخابات کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 300 سے زائد اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ وارنٹ جاری ہونے والوں میں میڈیکل افسران، اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیلات ریٹرننگ افسران کو ارسال

دوسری جانب سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے 134 سرکاری ملازمین غیر حاضر ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے کہا ہے کہ ایس ایس پی سجاول غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے پیش کریں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More