پرویز الٰہی، مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا

ہم نیوز  |  Feb 06, 2024

سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔

موقر قومی اخبار کے مطابق پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ قومی احتساب بیورو کے ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔

مور کی درخواست خارج، پرویز الٰہی کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ

ذرائع کا دعوی ہے کہ پرویزالٰہی کے وزیر اعلی بننے کے بعد مونس الٰہی کے اثاثوں میں کروڑوں کا اضافہ ہوا اور اس حوالے سے نیب کو مختلف محکموں سے پرویزالٰہی خاندان کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی موصول گیا ہے۔

مونس الٰہی کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے ریکارڈ بھی قومی احتساب بیورو کو موصول ہوگیا ہے۔ نیب ریجنل بورڈ نے پرویزالٰہی خاندان کے خلاف غیرقانونی اثاثوں کا ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے جو کہ حتمی منظوری کے لیے چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوایا جائے گا تاہم چیئرمین کی منظوری کے بعد لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More