پختونخوا حکومت کی لڑکیوں کو شادی سے زبردستی روکنے کی فرسودہ رسم ’غږ‘ کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت

ہم نیوز  |  Feb 04, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے لڑکیوں کو شادی سے زبردستی روکنے کی فرسودہ رسم ’غږ‘ کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔

نگران وزیر  برائے ضم اضلاع عامر عبداللہ نے تمام اضلاع کے کمشنرز اور  ڈی پی اوز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فرسود رسم غږ کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرے،  اس فرسودہ رواج میں خاتون کو شادی کرنے سے زبردستی منع کرنا ظلم ہے۔

جنوبی وزیرستان: قدیم قبائلی رسم ژغ کے خلاف پہلا مقدمہ درج

خط میں کہا گیا ہے کہ گھر کے سامنے فائرنگ کرکے کسی خاتون کی شادی میں رکاوٹ ڈالنا جرم ہے، غږ ایکٹ شق 7 کے تحت یہ جرم ناقابل ضمانت ہے اور اس پر 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More