ماہرین نے ڈالر رکھنے والوں کو خبردار کردیا

ہم نیوز  |  Feb 03, 2024

ملک بوستان نے آنے والے دنوں میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں ناقابل یقین کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ڈالر رکھنے والوں کو خبردار کردیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور اسمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

این اے 149ملتان میں کس کا پلڑا بھاری؟ عامر ڈوگر، جہانگیر ترین کو پچھاڑ پائے گا؟

انہوں نے کہا کہ کریک ڈاون سے قبل ایکس چینج کمپنیوں کو روزانہ 5 ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور اسمگلرز کیخلاف حالیہ کارروائی کے نتیجے میں بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور بینکوں کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 15 پیسے کا ہوگیا

انکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ڈالرزکی بڑی تعداد مختلف بینکوں کے لاکرز میں رکھی گئی تھی اور بینکوں کا عملہ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے ساتھ مل کر یہ ڈالرز حوالہ اور ہْنڈی میں استعمال کرتے تھے، اگر کارروائی جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More