مسلم لیگ ن کی رہنما عائشہ رجب بلوچ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

ہم نیوز  |  Feb 03, 2024

 مسلم لیگ ن کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

عائشہ رجب بلوچ نے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، عائشہ رجب بلوچ نےجہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

واصف مظہر راں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اس موقع پرجہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہننا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا، عائشہ رجب نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی  بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More