وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مارچ تک توسیع کی منظوری دیدی

ہم نیوز  |  Feb 03, 2024

وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریذیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی، مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کر دی تھی تاہم افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستانی پاسپورٹ پر حج کرنیوالے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے ہیں،وزیر مذہبی امور

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع دی ہے، توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہو چکا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More