عمران خان کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر نے دوبارہ ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کی درخواست دیدی

ہم نیوز  |  Feb 03, 2024

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کے لیے دوبارہ درخواست دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ جج محمد بشیر نے صحت کو وجہ بتاتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے جج کو ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے۔

نواز شریف بری، احتساب عدالت کی سزا کالعدم

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سنا سنائی جبکہ وہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج  14 مارچ کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ 20 جنوری کو بھی انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے درخواست دی تھی ۔ جسے وزارت قانون نے مسترد کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More