8 فروری کو موبائل سروس بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اطلاعات سندھ

ہم نیوز  |  Feb 02, 2024

نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن والے دن موبائل سروس معطل کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ملک میں الیکشن ہونے جارہے ہیں، انتخابات سے متعلق کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہوگی۔ حساس پولنگ اسٹیشنز میں فوج تعینات ہوگیتمام پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

الیکشن 2024: انتخابی مہم آسمان سے چلانے کا منصوبہ، ایم کیو ایم نے جہاز بُک کروالیا

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ارب 63 کروڑ سی سی ٹی وی کیمروں کیلئے الگ رکھے ہیں۔ جو الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونگے، سب سے پہلے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو تمام فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ 5 فروری سے موبلائزیشن شروع ہوجائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More