مچھ میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل،24 دہشتگرد ہلاک

ہم نیوز  |  Feb 02, 2024

سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپورکمپلیکسز میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گیا، اس میں 24دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30جنوری کی رات بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کیے گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے حملوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان کی تعیناتی سے متعلق اہم معلومات

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن میں گزشتہ تین روزکے دوران 24دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، مارے گئے دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ، عطاء اللہ، عبدالودود، ذیشان اور ان کے ماسٹر مائنڈ شامل ہیں۔

دیگر ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، اس آپریشن کے دوران چار فوجی جوان اور دو شہری بھی شہید ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ امن و استحکام کے لیے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More