یہ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے کیونکہ ۔۔ ملازمت کے بغیر متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ کیسے مل سکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 02, 2024

2019ء میں اجراء کے بعد گیم چینجر بننے والا متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزہ اب ملازمت کے بغیر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے تاہم اس کیلئے کچھ شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔

یو اے ای گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات میں طویل مدتی رہائش کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہے، خاص طور پران لوگوں کے لیے جو ملازمت نہیں کرتے۔

گولڈن ویزہ کی خصوصیات کی بات کریں تو خاندان کے ارکان کیلئے رہائشی اجازت نامہ، بشمول شریک حیات اور 25 سال تک کے بچوں کے لیے، یر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔

گولڈن ویزہ پروگرام میں 5 اہم زمرے ہیں، جن میں پراپرٹی ، کیش ڈپازٹ، انٹرپرینیورز،سائنسدان ومحققین اوربہترین طلبہ کے زمرہ جات شامل ہیں۔

اگر آپ 2 ملین درہم یا اس سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو آپ اس ویزہ کے اہل ہیں آپ آف پلان پراپرٹیز بھی خرید سکتے ہیں جو ابھی زیر تعمیر ہیں اور قسطوں میں رقم ادا کرسکتے ہیں۔زیادہ دولت مند افراد 2 سال تک مقامی بینک میں 20 لاکھ درہم جمع کروا کر اہل ہو سکتے ہیں۔

اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ، متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں سے گریجویٹس یا تعلیمی کارکردگی، یونیورسٹی کی درجہ بندی کی بنیاد پر دنیا بھر میں ٹاپ 100 یونیورسٹیز کے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ملازمت کے بغیرہی متحدہ عرب امارات گولڈن ویزا کے لیے درخواست دینے کے خواہشمندوں کو ان 5 زمروں میں سے کسی ایک کے تحت اپنی اہلیت کا تعین کرنا ہوگا اور ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست متحدہ عرب امارات کے سرکاری ویزا پورٹل یا مجاز چینلز کے ذریعے جمع کروائیں تو آپ کو بھی 10 سال کا گولڈن ویزہ مل سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More