امریکا میں تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ سعودی شہری نہیں، سفارتی حکام

اے پی پی  |  Feb 02, 2024

واشنگٹن ۔2فروری (اے پی پی):امریکا میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے وضاحت کی ہے کہ شکاگو میں تشدد کا نشانہ بننے والی سکول کی طالبہ کی سعودی شہریت بارے خبریں درست نہیں ۔ انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق سعودی سفارت خانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ امریکا میں مقیم اپنے شہریوں کے تحفظ کے مکمل فعال ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شکاگو شہر کے ایک سکول کی طالبہ کو نسل پرستانہ مقاصد کے ساتھ زبانی اور جسمانی حملے کا نشانہ بنانے کے متعلق ایکس پلیٹ فارم کے متعدد ہینڈلرز اور کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس کی جانب سے اشارہ کیا گیا کہ متاثرہ طالبہ سعودی شہری ہے،متعلقہ امریکی حکام سے بات چیت کی گئی تو ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی جس سے یہ ظاہر ہو کہ متاثرہ طالبہ سعودی شہری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More