امن اور ترقی کا انقلاب لائیں گے، سراج الحق

ہم نیوز  |  Feb 02, 2024

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں امن اور ترقی کا انقلاب لائے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں نوجوان امیدوار کو سفاکیت سے قتل کر دیا گیا، ریحان زیب کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو امن فراہم کرنے کی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ عوام مایوس ہیں اور انہیں جان ومال کا تحفظ نہیں جبکہ کاروبار تباہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اعتماد کریں، ہم مہنگائی پر بھی قابو پائیں گے، رانا ثنا اللہ

سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کے لیے سانس لینا دشوار کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی پورے ملک میں امن اور ترقی کا انقلاب لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر ریاست کے وسائل عوام پر خرچ کریں گے اور اقتدار میں آ کر گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More