بشریٰ بی بی کو گرفتاری دینے کا مشورہ میں نے دیا ، حامد خان

ہم نیوز  |  Feb 01, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں گرفتاری دینے کا مشورہ کس نے دیا ؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے بتا دیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جانے سے پہلے ہائیکورٹ آئی تھیں، بشریٰ بی بی نے مجھ سے مشورہ کیا تھا کہ اب کیا کرنا چاہئے، میں نے مشورہ دیا تھا کہ آپ اڈیالہ جیل میں پیش ہو کر باعزت طریقے سے گرفتاری دیں۔

فیئر ٹرائل کے اصولوں کو روندا گیا ، سزائوں کیخلاف اپیل کرینگے ، حامد خان

حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ جانے کے بجائے اڈیالہ گئیں اور گرفتاری  پیش کی، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو اٹھایا جا رہا ہے، عوام 8 فروری کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More