بلوچستان: کوئٹہ اور جعفرآباد شہر میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

ہم نیوز  |  Feb 01, 2024

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سیت جعفرآباد شہر میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق کوئٹہ ،اسپنی روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا ہے جس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

باجوڑ میں قومی اسمبلی کے امیدوار ریحان زیب قتل

بلوچستان کے شہر جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یارمیں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابی دفترکے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے۔ حملے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

علاوہ ازیں تربت میں بھی غلام نبی چوک پر دھماکے کی اطلاعات ہیں جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More