صنعتکاروں نے نئے نوٹ پلاسٹک کے بنانے کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز  |  Feb 01, 2024

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کے فیصلے کو صنعت کاروں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔نئے نوٹ پلاسٹک کے بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے جعلی نوٹوں سے نجات ملے گی،اقتصادی ماہرین کے مطابق بیشتر ممالک میں پلاسٹک کے نوٹ رائج ہیں، کیونکہ ان کی نقل تیار نہیں کی جاسکتی۔

وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ نئے نوٹ آنے سے جعلی نوٹوں کے باعث عوام دھوکہ دہی اور نقصان سے بچ سکیں گے۔

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

دوسری جانب اقتصادی ماہر ڈاکٹر اکبر زیدی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کاغذ کے بجائے پلاسٹک کی کرنسی استعمال ہو رہی ہے تاکہ جعلی نوٹ تیار نہ کئے جاسکیں، البتہ پانچ ہزار کا نوٹ ختم نہیں ہونا چاہیے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کا کام شروع ہوگیا ہے، امید ہے کہ دو سال میں نئے نوٹ متعارف کرادیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More