ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

ہم نیوز  |  Feb 01, 2024

ڈالر کو ایک اور جھٹکا ، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت کاروبار کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 25 پر آ گئی۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر امریکی کرنسی  کا ریٹ 279 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر مزید 15 پیسے سستا ، 279.40 روپے کا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام دیکھنے میں آیا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 198 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 177 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More