عمران 14 سال قید میں رہینگے یا 24 ؟ عدالت کو ایک ساتھ اور مجموعی سزا واضح کرنا ہو گی ، قانونی ماہرین

ہم نیوز  |  Feb 01, 2024

توشہ خانہ کیس میں سزا ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کتنا وقت جیل میں گزاریں گے؟ 14 سال قید کاٹیں گے یا 24 ؟ سال کیونکہ انہیں سائفر کیس میں بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 

ماہرین قانون کی رائے ہے کہ عمران خان کی سزا مجموعی سزا کے بجائے ایک ساتھ (کنکرنٹ) ہو گی۔ ماہرین قانون کے مطابق، جج کو اپنے فیصلے میں یہ بتانا ہو گا کہ قید کی سزا مجموعی ہو گی یا ایک ساتھ۔؟

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد

ایک ساتھ قید وہ سزا ہے جو بیک وقت بھگتی جاتی ہے جبکہ مجموعی سزا وہ ہے جو اس وقت تک شروع نہیں ہوتی جب تک کہ پہلے سنائی گئی سزا ختم نہ ہو جائے۔

جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے بتایا کہ عدالتوں کو اپنے فیصلے میں یہ بتانا ہو گا کہ سزا ایک ساتھ ہو گی یا مجموعی۔ انہوں نے کہا کہ اگرعدالت ایک ساتھ سزا قرار دیتی ہے تو عمران خان کو زیادہ سے زیادہ 14 سال جیل میں گزارنا پڑیں گے۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری برقرار رہے گی ، قانونی ماہرین

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جب ایک سے زیادہ سزائیں ہوں تو عدالتیں حتمی فیصلے میں واضح کرتی ہیں کہ سزا ایک ساتھ ہو گی یا مجموعی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More