الیکشن کمیشن نے ووٹرز اور عملے پر بڑی پابندی لگا دی

ہم نیوز  |  Jan 31, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےعام انتخابات کے دوران پولینگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے پر پابندی عائد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کر دیے، جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد کیے جائیں گے۔

بارشوں کا سلسلہ 4فروری تک جاری رہنے کی پیش گوئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے پر پابندی عائد ہو گئی ۔ پریذائیڈنگ افسران کےعلاوہ تمام انتخابی عملےکو موبائل فون بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین پولنگ اسٹیشنز میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے کل بروز جمعرات یکم فروری کو دن کے 3 بجے اجلاس بلا لیا ہے۔

کل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو قومی راز افشا ہونے پر 10سال سز اہوئی، مریم نواز

جس میں وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More