سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 15 ہزار ، 500 کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 31, 2024

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل صرافہ ایسویشن کےمطابق 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار 500  روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو نے سے 1 لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہو گئی۔

عالمی بازار میں سونا سستا ، پاکستان میں قیمت برقرار

10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ  69 ہزار 360 روپےریکارڈ کی جا رہی ہے،گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 2055 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More