چین کے صدر کی سلطان ابراہیم سلطان سکندر کو ملائیشیا کا بادشاہ بننے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Jan 31, 2024

بیجنگ۔31جنوری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نےسلطان ابراہیم سلطان سکندر کو ملائیشیا کے نئے بادشاہ بننےپر مبارکباد پیش کی ہے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نےسلطان ابراہیم سلطان سکندر کو ملائیشیا کے نئے بادشاہ بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

یاد رہے کہ ملائیشیا کی ریاست جوہر کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان سکندر نے بدھ کو قومی محل میں منعقدہ تقریب میں ملائیشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سلطان ابراہیم سلطان سکندر 1958 میں پیدا ہوئے، 2010 سے ریاست جوہر پر حکومت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More