فیئر ٹرائل کے اصولوں کو روندا گیا ، سزائوں کیخلاف اپیل کرینگے ، حامد خان

ہم نیوز  |  Jan 31, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں سزائوں کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ عدالتوں پر دباؤ تھا، فیئر ٹرائل کے اصولوں کو روندا گیا۔ گواہوں پر جرح کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مجھے پی ٹی آئی چیئرمین شپ کی پیشکش ہوئی تھی ، میں نے منع کر دیا ، حامد خان

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14 ، 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دے دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More