ایلون مسک کی کمپنی کا دنیا میں پہلے انسان میں برین چپ لگانے کا کامیاب تجربہ

ہماری ویب  |  Jan 31, 2024

ٹیکنالوجی کا نام ذہن میں آتے ہی ایلون مسک کا خیال آتا ہے کیونکہ وہ انسان جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی پر کام کررہا ہے۔ ایلون مختلف بڑی کمپنیوں کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کی حالیہ تحقیق سامنے آئی ہے۔ ان کی کمپنی نیورالنک نے دنیا میں پہلے انسان میں پہلی برین چپ لگا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارب پتی شخصیت اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اتوار کو ایکس پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ نیورالنک نے انسان میں پہلی برین چپ نصب کی ہے۔

ایلون مسک نے اس حوالے سے کہا کہ اسٹارٹ اپ نیورالنک نے پہلی بار ایک انسانی مریض میں برین چپ لگائی ہے، اور جس مریض میں چپ لگائی گئی ہے وہ فالج کا شکار تھا جو اپنے خیالات کے ذریعے اب برین چپ کی مدد سے آلات کو قابو کر سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریض امپلانٹ کے بعد اب تندرست ہوگیا ہے، اور امپلانٹ کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ، چپ کے ذریعے دماغ کے اندر نیورونز کی سرگرمی (نیورون اسپائک) نظر آنے لگی ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے گزشتہ سال اس کمپنی کو انسانوں پر برین چپ امپلانٹ کرنے کے لیے پہلے ٹرائل کی اجازت دی تھی۔

اب چِپ ٹرائل میں نیورون اسپائک کی حوصلہ افزا نشان دہی ہو رہی ہے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق اسپائکس دراصل نیورونز کی سرگرمی ہے، یعنی ایسے خلیات جو دماغ کے اردگرد اور جسم کو معلومات بھیجنے کے لیے برقی اور کیمیائی سگنل استعمال کرتے ہیں۔

ایلون مسک کی یہ کمپنی دراصل دماغ اور کمپیوٹر کے درمیان بغیر تار والے انٹرفیس (نقطہ اتصال) کی آزمائش کر رہی ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ پیوندکاری اور سرجیکل روبوٹ کا استعمال محفوظ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More