پشاور ہائیکورٹ کا پاکستانی خواتین کے افغان شوہروں کو پاکستان اوریجن کارڈ جاری کرنے کا حکم

ہم نیوز  |  Jan 31, 2024

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستانی خواتین کے افغان شوہروں کو پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں افغان شہریوں سے شادی کرنے والی پاکستانی خواتین کی درخواستوں پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خواتین نے افغان باشندوں سے شادی کی ہے اور درخواست گزار خواتین کے بچے بھی ہیں لیکن ان کے شوہروں کو پی او سی کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔

پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی

درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ شوہروں کو پی او سی کارڈ جاری نہ کرنے کے باعث خواتین اور ان کے بچوں کو مشکلات ہیں جس پر عدالت نے درخواست گزار خواتین کے افغان شوہروں کو قانون کے مطابق پی او سی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار خواتین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، انہیں ہراساں نہ کرکیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور ہائیکورٹ نے 109افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستان اوریجن کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More