برٹش ایشین ٹرسٹ نے  راحت فتح علی خان  سے راہیں جدا کرلیں

ہم نیوز  |  Jan 30, 2024

برٹش ایشین ٹرسٹ نے  نامور گلوکار راحت فتح علی خان  سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

پی ٹی آئی کے اشتہاری 7 ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

برٹش ایشین ٹرسٹ کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ راحت فتح علی خان کی وائرل ویڈیو کے بعد ان سے قطع تعلق کررہے ہیں۔

ٹرسٹ کی تشدد کے خلاف سخت پالیسی ہے اور وہ گلوکار کے ساتھ کسی بھی طرح کی وابستگی ختم کررہے ہیں، ادارہ کسی بھی قسم کے تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ راحت فتح علی خان کو 2017 میں برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر نامزد کیا گیا تھا، اس وقت پرنس چارلس نے ان کی تقرری کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد

قبل ازیں معروف گلوکار نے اپنے ملازم سے معافی مانگی ،ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے شاگرد نوید حسنین کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ،راحت فتح علی اپنے شاگرد نوید حسنین کیساتھ کھڑے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نوید حسنین ہیں جن کی ویڈیو وائرل ہوئی ، اصل میں ہوا کیا تھا وہ ان سے انہی کی زبانی سنیئے گا لیکن اس سے قبل میں ان سے معافی مانگتا ہوں ، یہ میرا شاگرد، میرا بچہ ہےاور استاد شاگرد میں یہ سب چلتا رہتا ہے، میں سب کے سامنے نوید سے ان کیمرہ پھر معافی مانگتا ہوں ۔

31جنوری سے 4فروری تک پنجاب میں بارشوں کاامکان

اس کے بعد شاگرد نے کہا کہ یہ مرے استاد ، باپ اور میرے مرشد ہیں ۔ جس نے ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے اس نے غلط حرکت کی ہے ، یہ میرے باپ میرے پیر ہیں، باپ بیٹے کو مار ہی لیتے ہوتے ہیں ایسی ویسی کوئی بھی بات نہیں ہے۔

میں استاد جی کا وہ جو پانی تھا پیر صاحب کا دم کیا ہوا وہ میں کہیں رکھ کر بھول گیا جس وجہ سے انہوں نے مجھے مارا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More