جلائو گھیرائو کیس ، صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع

ہم نیوز  |  Jan 30, 2024

انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے جلائو گھیرائو کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع کر دی۔

صنم جاوید کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں تھانہ شادمان اور تھانہ ماڈل ٹائون میں مقدمات درج ہیں۔

این اے 119 میں میرے کاغذات تاخیر سے منظور ہوئے ، لوگ شہزاد فاروق کو ووٹ دیں ، صنم جاوید

واضح رہے کہ گزشتہ روز انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں صنم جاوید کو گرفتار کیا تھا۔ قبل ازیں ان کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت منظور ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More