یہ ٹرائل نہیں ، نظام انصاف کیساتھ مذاق تھا ، فیصلہ چیلنج کرینگے ، بیرسٹر علی ظفر

ہم نیوز  |  Jan 30, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریری فیصلہ آتے ہی ہم اس کواسلا م آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، سائفر کیس میں جو سزا سنائی گئی وہ ختم ہو جائے گی۔

علی ظفر نے کہا کہ جتنے بھی دستاویزات تھے اس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ یہ ٹرائل نہیں تھا، نظام انصاف نظام کے ساتھ مذاق تھا، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے بلکہ ان کی دھجیاں اڑادی گئی۔

عوام سلیکشن کو الیکشن میں تبدیل کریں ، بیرسٹر علی ظفر

انہوں نے کہا کہ یہ مس ٹرائل ہے، آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، سزا تب ہوتی ہے جب جرم ثابت ہو، یہاں تو ٹرائل ہی نہیں ہوا، سزا کم تب ہوتی ہے جب اعتراف ہو کہ جرم کیا ہے ،سزا کم کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More