بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 30, 2024

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئیں، بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دے دی، درخواست پر کل سماعت ہو گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے۔

منظوری کی صورت میں صارفین پرپچاس ارب تک کا بوجھ پڑے گا، درخواست میں بتایاگیا کہ دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More