انٹر بینک میں ڈالر مزید 22 پیسے سستا ، قیمت 279.42 روپے ہو گئی

ہم نیوز  |  Jan 30, 2024

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا ، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 42 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہو ا تاہم کچھ دیر بعد کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 62 ہزار 894 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More