عمران خان اور شاہ محمود سمیت اڈیالہ جیل کے 145 قیدیوں کی ووٹ ڈالنے کی درخواست

ہم نیوز  |  Jan 30, 2024

اڈیالہ جیل کے قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست کر دی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے 145 قیدیوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

پوسٹل بیلٹ کے طریقہ کار کے تحت قیدی اپنے ووٹ کیلئے پہلے آر او کو درخواست دیتا ہے، جس کے بعد آر او علاقے کی ووٹنگ لسٹ کے ذریعے اس نام کی تصدیق کرکے دو لفافے جیل حکام کو بھیج دیتا ہے۔

دنیا بھر میں قیدیوں کے ووٹ ڈالنے کے مختلف قوانین

ایک لفافے پر آراو کا ایڈریس ہوتا ہے اور دوسرے میں بیلٹ پیپر اور ایک چھوٹا لفافہ ہوتا ہے۔ قیدی اپنا ووٹ کاسٹ کر کے اس لفافے میں ڈال کر جیلر کے حوالے کرتا ہے، اس کے بعد جیلر یہ لفافہ آراو کو بھیجنے کا پابند ہوتا ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست دے دی ہے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More