مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ  پسپا

ہم نیوز  |  Jan 29, 2024

سیکورٹی فورسز نے مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ  پسپا کر دیا۔

سیکورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے لئے گھات لگا رکھی تھی۔

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہو گئے،سیکورٹی فورسز بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر چکی ہیں۔

دوسری جانب  نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پہاڑوں سے کچھ راکٹ فائر کیے گئےہیں ،لا اینڈ انفورسمنٹ کے ادارے الرٹ ہیں ،ابھی تک واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پہاڑوں سے کچھ راکٹ داغے گئے ہیں ،اس واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت باتیں ہو رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر جو باتیں کی جا رہی ہیں ان میں صداقت نہیں۔

ابھی تک کلیئرنہیں کہ کون سا علاقہ نشانہ بنایا گیا ہے ،سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور پوری صورتحال قابو میں ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More