ملک بھر میں 50 فیصد سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز حساس اور انتہائی حساس قرار دیدیئے گئے

ہم نیوز  |  Jan 29, 2024

 ملک بھر میں نارمل، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 90 ہزار 675 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 44 ہزار 610 جبکہ 27 ہزار 628  حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 50 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں 32 ہزار 324 نارمل ، 12 ہزار 580 حساس اور 6 ہزار 40 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

سندھ میں 5937 نارمل ، 6545 حساس اور 6524 انتہائی حساس ، جبکہ خیبر پختونخوا میں 5388 نارمل ، 6166 حساس اور 4143 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں 961 نارمل ، 2337 حساس اور ایک ہزار 730  انتہائی حساس ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More