فوج کے خلاف مہم،100 اکاؤنٹس کی نشاندہی، کارروائی کی سفارش

ہم نیوز  |  Jan 29, 2024

ملک میں عام انتخابات میں کچھ ہی دن باقی ہیں دوسری جانب سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاک فوج کے خلاف مہم جاری ہے۔

ان اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے،100 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جو پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرکے عوامی رائے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو حاصل دستاویزات کے مطابق 43 ٹرول اکاؤنٹس پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 یو ٹیوبرز اور صحافی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

ایک سیاسی جماعت کے تین رہنماؤں کے اکاؤنٹس سے فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، نو نیشنلسٹ اور لبرلز بھی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی میں ملوث ہیں۔

ایک سیاسی جماعت کے 19 سپورٹرزکی جانب سے بھی فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، نو جنرل اکاؤنٹس بھی پاک آرمی کے خلاف بیانیہ اپنائے ہوئے ہیں۔پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More